الیکشن کمیشن نے کیا راجیہ الیکشن کا اعلان۔ 15ریاستوں میں56سیٹوں کےلئے27فروری کو پولنگ

مرکزی الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا انتخابات کا شیڈول کا اعلان کردیا ہے ملک بھر کی 15 ریاستوں میں خالی ہونے والی 56 نشستوں کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق،راجیہ سبھا انتخابات کا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ 27 فروری کو پولنگ ہوگی۔

تلنگانہ میں بھی راجیہ سبھا کی تین سیٹیں خالی ہونے والی ہیں۔ بی آر ایس کے راجیہ سبھا ارکان جوگینا پلی سنتوش کمار، بی  لنگایا یادو اور  روی چندر کے عہدے کی میعاد اس سال 2 اپریل کو ختم ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ان تینوں سیٹوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

تلنگانہ کی پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں بھی راجیہ سبھا کی تین سیٹیں خالی ہیں۔ جبکہ سی ایم رمیش، کناکمڈلا رویندر کمار اور وی پربھاکر ریڈی کی میعاد 2 اپریل کو ختم ہو جائے گی، ان تین عہدوں کے لیے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے تازہ ترین شیڈول کے مطابق سب سے زیادہ 10 سیٹیں اتر پردیش سے ہوں گی۔ اس کےبعد مہاراشٹر (6)، بہار (6) ، مغربی بنگال (5)، مدھیہ پردیش (5)، گجرات (4)، کرناٹک (4)، آندھرا پردیش (3)، تلنگانہ (3)، راجستھان (3) اڈیشہ (3)، اتراکھنڈ (1)، چھتیس گڑھ (1)، ہریانہ (1)، اور ہماچل پردیش (1) ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ۔مریال گوڑہ میں سڑک حادثہ دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

Read Next

اندرون ایک ہفتہ پورے ملک میں سی اے اے نافذ ہوگا۔ مرکزی وزیر کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular