حیدرآباد سٹی پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کا فون دو گھنٹے کے اندر ڈھونڈ نکالا

حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک لیڈی ڈاکٹر کا گمشدہ آئی فون اندرون دو گھنٹے ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا ۔ کمشنر آفیس سے جاری کردہ بیان کے مطابق گاندھی نگر علاقہ کی رہنے والی ڈاکٹر شویتا آٹو کے بذریعہ جارہی تھیں،کہ حمایت نگر علاقہ میں ان کا آئی فون گم ہوگیا۔

لیڈی ڈاکٹر نے نارائن گوڑہ پولیس سے فون گم ہونے کی شکایت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ اندرون دو گھنٹے لیڈی ڈاکٹر کا فون ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جس پر انھوں نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے: عالمی عدالت انصاف

Read Next

بھارت جاگروتی کی جانب سے گول میز کانفرنس کا انعقاد ، پسماندہ طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود وقت کا تقاضہ:کے کویتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular