
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے جمعرات کو حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے سابق ڈائرکٹر شیوا بالا کرشنا کے مکان پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ اے سی بی نے (ایچ ایم ڈی اے)سابق ڈائریکٹر اور ریرا کے دھاوا کرتے ہوئے 100 کروڑ روپئے سے زائد غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی ٹیموں نے جمعرات صبح بیک وقت بالا کرشنا کے مکان ، دفتر اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر چھاپے مارے اور بھاری نقد رقم ، فکس ڈپازٹ رسید اور طلائی زیورات وغیرہ برآمد کرلئے ۔ اس کارروائی میں اینٹی کرپشن بیورو نے دو کیلو سونا اور کروڑہا روپئے کی ملکیت کے دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں ۔
شیوا بالا کرشنا ایچ ایم ڈی اے کے سابقہ ڈائرکٹر ہیں اور موجودہ میٹرو ریل پلاننگ اور ریرا کے سکریٹری بھی بتائے گئے ہیں ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے خفیہ اطلاع ملنے پر یہ کارروائی کی اور غیرمحسوب اثاثہ جات کا پتہ لگایا ۔
اس کارروائی میں 40 لاکھ نقد رقم ، 60 قیمتی گھڑیاں ، 14 موبائیل فون ، 10 لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کئے گئے۔ اتنا ہی نہیں سابقہ ڈائرکٹر کے مکان کی تلاشی کے دوران نقد رقم گننے والی مشین ، 4 بینک لاکرس اور فکسڈ ڈپازٹ ہونے کا پتہ بھی لگایا گیا ہے۔
اسی دوران بالاکرشنا کو اے سی بی عدالت میں پیش کیا عدالت نے 8فروری تک تحویل میں دیا ہے۔ بالاکرشناکو چنچل گوڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ سی بی آئی نے اس اطلاع پر یہ کارروائی کی کہ بالاکرشنا نے مبینہ غیر قانونی طریقوں سے بھاری اثاثہ جات جمع کئے ہیں۔