حیدرآباد : مادھاپور پولیس اسٹیشن میں گیس سلنڈرس پھٹ پڑنے سے آتشزدگی

حیدرآباد کے مادھاپور پولیس اسٹیشن میں آج رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ساتھ ہی وہاں رکھے ہوئے گیس سلنڈرس پھٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق رام مندر کے افتتاح کے پیش نظر شہر بھر میں آتشبازی کی جارہی ہے۔ اسی دوران مادھا پور پولیس اسٹیشن کے قریب بھی پٹاخہ چھوڑے جا رہے تھے کہ اچانک جلتا ہوا پٹاخہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں گر پڑا جہاں ضبط شدہ گیس سلنڈرس رکھے ہوئے تھے۔ تقریبا چار گیس سلنڈرس کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے ساتھ ہی علاقہ میں علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے وہاں رکھے ہوئے دیگر گیس سلنڈرس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ حال ہی میں پولیس نے بڑے گیس سلنڈر سے چھوٹے گیس سلنڈرس میں گیس کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرس ضبط کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیے تھے۔ فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا گیا ۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کرناٹک،شیموگہ: جئے سری رام کے جواب میں خاتون نے لگائے ” اللہ اکبر ” کے نعرے

Read Next

رام مندر کے افتتاح پر تلنگانہ کے مختلف مقامات میں شرانگیزی,مساجد کے سامنے دل آزار نعرے، سنگا ریڈی میں تشدد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular