
تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج سیتااکانے کہا ہے کہ مشہور ریٹائرڈ ٹیچر جے تروملا راؤ کی جانب سے جمع کردہ موسیقی کے آلات کے تحفظ کے لئے ایک خصوصی میوزیم بنانے کی پہل کی جانی چاہئے۔
سیتااکا نے پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد میں قبائلی فنون، ثقافت۔مطالعہ۔تحفظ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ انہوں نے پروفیسر کودنڈارام کے ساتھ یونیورسٹی کے فرسٹ فلور کے کانفرنس ہال میں نصب موسیقی کے بیشتر آلات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے مختلف قسم کے آلات کے ساتھ جدید آلات کو دیکھا اور اپنے بچپن کی یادوں کوتازہ کیا۔