بلقیس بانو کیس:خودسپردگی کیلئے مہلت کی درخواست۔ تین قصور وار عدالت سے رجوع

بلقیس بانو کیس کے تین قصور واروں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے خودسپردگی کیلئے مہلت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کیس کے 11 قصور واروں کو بری کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا تھا اور دو ہفتوں کے اندر ان تمام کو خود سپرد ہونے کی ہدایت دی تھی۔عدالت کے احکامات کے ساتھ ہی قصور واروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

اسی دوران آج تین مجرموں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے انہیں خود سپرد ہونے کے لیے کچھ وقت دینے کی خواہش کی۔ ان مجرموں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں کچھ وقت چاہیے اس لئے تھوڑا سا وقت دیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد کے بھرت نگر فلائی اوور برج پر حادثہ لڑکی ہلاک

Read Next

تلنگانہ ایم ایل سی ضمنی انتخابات،کانگریس کے 2 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگیاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular