حیدرآباد کے بھرت نگر فلائی اوور برج پر حادثہ لڑکی ہلاک

حیدرآباد: شہر کے بھرت نگر فلائی اوور برج پر رونما دلخراش سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔ 26 سالہ سنیتا کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے شریکاکولم سے تھا۔ وہ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتے ہوئے ایراگڈہ کی خانگی کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔

آج صبح لڑکی اسکوٹی پر ڈیوٹی جانے کے لیے روانہ ہوئی، بھرت نگر فلائی اوور برج سے گزرنے کے دوران اس کی اسکوٹی کو پیچھے سے واٹر ٹینکر نے ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں لڑکی گر پڑی۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس نے لڑکی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا پولیس نے ڈرائیورس کے خلاف کیس درج کر کے چھان شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے دریائے گوداوری کے پانی کو رنگا نائیک ساگر میں چھوڑا

Read Next

بلقیس بانو کیس:خودسپردگی کیلئے مہلت کی درخواست۔ تین قصور وار عدالت سے رجوع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular