تلنگانہ : ستواہناایکسپریس ٹرین میں دھواں، مسافرین خوفزدہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے گنڈراتماگوڑوریلوے اسٹیشن کے قریب سکندرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی ستواہناایکسپریس ٹرین میں دھواں دیکھا گیا۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔

کئی افراد دھوئیں کے پھیلتے ہی ٹرین سے نکل پڑے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین تقریباً 15 منٹ تک رک گئی۔ ریلوے حکام نے بریک لائنرس کی مرمت کی جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ ٹرین کی مرمت پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

Vinkmag ad

Read Previous

عوام وائی ایس آرکانگریس سے اے پی کو پاک کرنے کیلئے 87دنوں تک جدوجہد کریں:چندرابابو

Read Next

بس کا بریک فیل ہوگیا۔بعض مسافرین زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular