
حیدرآباد ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر6 کروڑ روپے مالیتی ہیرے اور بیرونی کرنسی ضبط کرلی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو آج بورڈنگ علاقے کے پاس شبہ کی بناء روک لیاگیا۔
سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس چاکلیٹ کے پیپرس میں چھپائے ہوئے 6 پیاکٹس میں 6 کروڑ روپے مالیتی ہیرے اور 9.83 لاکھ کی بیرونی کرنسی کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔