گوگل کمپنی کے نائب صدرنے کی وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات

گوگل کمپنی کے نائب صدرچندرشیکھرتوٹا نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی قیامگاہ پر ہوئی اس خیرسگالی ملاقات میں اس تلگوریاست میں سرمایہ کاری کے مسئلہ پر بات چیت ہوئی۔

چندرشیکھرنے حکومت تلنگانہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انہوں نے وزیراعلی سے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے ہر شعبہ میں تبدیلی ہوگی۔وہ زراعت، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں ڈیجیٹل ایجنڈہ کو ترقی دینے کے لئے شراکت کیلئے پُرجوش ہیں۔

گوگل کمپنی کے نائب نے کہاکہ گوگل،وسیع ٹکنالوجی اورمہارت کی حامل کمپنی ہے جس کے ذریعہ تلنگانہ کے شہریوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے گی۔وزیراعلی نے گوگل میاپس اورگوگل ارتھ پلیٹ فارمس کے استعمال کے ذریعہ روڈسیفٹی کی بہتری پر بھی بات چیت کی۔س موقع پر ریاستی وزرا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اورسریدھربابو بھی موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی، کانگریس حکومت پر بنڈی سنجے کی تنقید

Read Next

حیدرآباد: ریسٹورنٹ میں گاہک کی بریانی میں مردہ جھینگر پایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular