اے پی:خرچ کیلئے 50روپئے دینے سے شوہر کا انکار،بیوی کی خودکشی

خرچ کے لئے شوہر کی جانب سے 50 روپئے نہ دینے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔

ضلع کے پوناپلی میں رادھا نامی خاتون اپنے شوہر اننت کمار کے ساتھ رہتی تھی۔اس نے اپنے شوہر سے خرچ کیلئے 50روپئے مانگے تاہم اس کے شوہر نے یہ رقم دینے سے انکار کردیاجس پر مایوسی کے عالم میں خاتون نے نامعلوم شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

رادھا کے باپ کی شکایت پرپولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:پی آرسی نے کام شروع کردیا،تنخواہوں میں اضافہ کیلئے تجاویز کی طلبی

Read Next

سنکرانتی کیلئے آبائی مقامات جانے والے مسافرین کیلئے تلنگانہ آرٹی سی کے انتظامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular