
آر ٹی سی نے سنکرانتی تہوار کے لیے اپنے آبائی شہر جانے والے مسافروں کو تکالیف سے بچانے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ حیدرآباد کے بڑے گنجان علاقوں میں مسافروں کے آرام کے لیے شامیانے، کرسیاں، پینے کا پانی اور موبائل بیت الخلاء فراہم کیے گئے ہیں۔
اپل، ایل بی نگر اور آرام گھر میں 36 نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور بس بھون کے کمانڈ کنٹرول سنٹر سے ان کو جوڑاگیا ہے۔ ان کے ذریعہ اعلیٰ حکام وقتاً فوقتاً مسافروں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ اسی مناسبت سے خصوصی بسیں دستیاب کروائی جائیں گی۔ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے یہ ٹوئیٹ کیا۔