
ایک درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کر دیا۔یہ واردات ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق شاد نگر کیشم پیٹ کی رہنے والی سوگنماں نامی خاتون سے اس کے بیٹے شیوا کمار نے کل رقم کا مطالبہ کیا۔
رقم دینے سے انکار پر نوجوان نےاپنی ماں کو بری طرح پیٹ دیا اور ساڑھی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔ مقامی افراد کی شکایت پر آج پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ جس وقت شیوا کمار اپنی ماں پر حملہ کر رہا تھا کسی نے اس واقعہ کی سیل فون کے ذریعہ ویڈیو گرافی کی۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔