
بی آر ایس، ایم ایل سی کویتا نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلقیس بانو کیس میں مجرموں کی رہائی کو منسوخ کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ کویتا نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خواتین سے وابستگی کے حوالے سے مضبوط پیغام دیتا ہے اور یہ انصاف کی جیت ہے۔ ۔انہوں نے پوسٹ کیاکہ ہمیشہ انصاف کی فتح ہوتی ہے اور اس طرح کا ہر فیصلہ ایک اہم مثال قائم کرتاہے کہ ہماری قوم خواتین کے ساتھ کھڑی ہے
واضح رہے کہ ایم ایل سی کویتا نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا کو گزشتہ سال مئی کے مہینہ میں ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بلقیس بانو کے قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کے حوالے سے گجرات حکومت کے جاری کردہ احکامات کو منسوخ کرنے کی خواہش کی تھی۔