
مرکزی وزیر بھارتی پراوین پوار نے مرکزی فنڈز سے تعمیر کردہ آیوشمان ہیلت سنٹر کے لیے وائی ایس آر کے نام کا بورڈ لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے این ٹی آر ضلع کے جگیا پیٹ میں 80 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیرعمارت پر نام نہیں لکھاگیا ہے۔
مرکزی وزیر نے اس کو مرکزی رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ اس عمارت کے لئے مرکزی اورریاستی حکومت کے درمیان یادداشت مفاہمت کی گئی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات میں سے کسی بھی اسکیم کا بورڈ عمارت میں نہیں لگایاگیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو مرکزی فنڈز سے تعمیر ہونے والی عمارتوں کے نام رکھنے میں کوئی اعتراض ہے تو فنڈز واپس کردیئے جائیں۔ اس نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے حصہ کے طورپر اس اسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔