ٹی ایس پی ایس سی، کو، یو پی ایس سی طرز پر تشکیل دینے کیلئے تعاون طلب یونین پبلک کمیشن کے چیئرمین سے تلنگانہ سی ایم کی ملاقات

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے یو پی ایس سی کے چیرمین ڈاکٹر منوج سونی سے ملاقات کی ۔ انہوں نےبتایاکہ یو پی ایس سی کی طرز پر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے جمعہ کو نئی دہلی میں یو پی ایس سی کے دفتر میں یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج سونی اور سکریٹری ششی رنجن کمار سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹی ایس پی ایس  میں شفافیت لانے اور یو پی ایس سی، کے ورکنگ پیٹرن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یو پی ایس سی کی شفافیت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی کے بارے میں دریافت کیا کہ یو پی ایس سی اتنے عرصے سے اتنے موثر طریقے سے کیسے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں بھرتی کے عمل میں نئے طریقہ کار اور طریقوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔

۔ وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر نے چیئرمین کے نوٹس میں لایا کہ وہ دسمبر 2024 تک دو لاکھ نوکریوں کی تقرری کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے وہ ٹی ایس پی ایس سی کی تنقیح کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری پر سیاست کی اور اسے سیاسی باز آبادکاری کے مرکز میں تبدیل کر دیا تھا۔ نتیجتاً پیپر لیک، نوٹیفکیشن کا اجرا، امتحانات کا انعقاد اور نتائج کی اشاعت ایک مذاق بن کر رہ گئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ چیئرمین اور ممبران کی تقرری سیاسی مداخلت کے بغیر کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹی ایس پی ایس سی میں بغیر کسی بے ضابطگی کے مستقل بنیادوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔ اس پر یو پی ایس سی چیئرمین نے کہا کہ چونکہ وہ ٹی ایس پی ایس سی کو یو پی ایس سی کی طرح بنانا چاہتے ہیں، وہ ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران کو ٹریننگ دیں گے اور سیکرٹریٹ کے عملے کے لیے بیداری کی کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

اس میٹنگ میں چیف سکریٹری شانتی کماری، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری وی شیشادری، او ایس ڈی اجیت ریڈی، ٹی ایس پی ایس سی سکریٹری انیتا رام چندرن، ریاستی محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے پرنسپل سکریٹری وانی پرساد نے شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہندوستانی بحریہ کے کمانڈوز اغوا شدہ جہاز میں داخل،21 افراد کو بچالیا گیا

Read Next

سڑکوں کی توسیع کےلئے وزارت دفاع زمین منتقل کرے۔ راج ناتھ سنگھ سے ریونت ریڈی کی نمائندگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular