
شہر کے علاقہ حبشی گوڑہ میں اسکول بس کے ٹکر لگنے سے ڈھائی سال کی بچی ہلاک ہو گئی۔ وہ اپنے باپ اور دادی کے ساتھ بھائی کو چھوڑنے کے لیے اسکول بس کے پاس آئی ہوئی تھی۔
بس ڈرائیور متھن سے لڑکی کا باپ بات کر رہا تھا وہ اپنی دادی کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی، لڑکی نے دادی کا ہاتھ چھڑا لیا اور دوڑتی ہوئی باپ کے پاس جا رہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور نے بس آگے بڑھا دی جس کے نتیجہ میں لڑکی بس کے ٹائر کی ڑد میں آکر ہلاک ہو گئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کر لیا ہے۔