کانگریس حکومت ابھیا ہستم کی درخواستوں سے لوگوں کو “الجھن” میں ڈال رہی ہے۔ کشن ریڈی

مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی ، صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے چھ گیارنٹی کے درخواستوں کے نام پر وقت گزارنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے عوامی حکمرانی کے تحت جو درخواست قبول کی جارہی ہیں اس میں کچھ گڑبڑ ہے۔

کشن ریڈی نے کہاکہ عوام کو درخواستوں میں الجھن کا سامنا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی بی آر ایس حکومت نے نئے راشن کارڈس جاری نہیں کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران گرفتار ہوکر جیل جانے والے افراد کی تمام تفصیلات مانگی جارہی ہیں حالانکہ یہ تفصیلات حکومت کے پاس ہیں۔

کشن ریڈی نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت کی نیت صاف ہے تو وہ بغیر کسی درخواست کے تمام اہل مستحقین تک اسکیمات کا فائدہ پہنچائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کی بی آر ایس سربراہ کے سی آر سے ملاقات

Read Next

حیدرآباد:اسکول بس کی زد میں آنے سے دوسالہ لڑکی کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular