
حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ بتایا جا تاہے کہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
بائیک سوار مہلوک کی شناخت موتی نگر کے رہنے والے ارون کے طورپر کی گئی ہے۔ کار کے سامنے کے حصہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔