
تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے لیکن یہ سہولت ان خواتین کیلئے بعض دفعہ مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ کہیں خواتین کے درمیان سیٹس کیلئے لڑائی ہورہی ہے تو کہیں مرد مسافرین سیٹس نہ ملنے کی شکایات کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔
ایسے میں ایک کنڈکٹر نے اوریجنل آدھار کارڈ نہ ہونے پر ایک لڑکی کو سڑک پربس سے اتاردیا۔ ایک لڑکی ویمل واڑہ سے حیدرآباد آنے کیلئے بس میں سوارہوئی۔ لڑکی نے چھوٹے سائز کا آدھار کارڈ بس کنڈکٹرکو دکھا یا جس پر اس نے پورا آدھا کارڈ دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بس روک کر لڑکی کو راستہ میں ہی اتاردیا۔ لڑکی روتی ہوئی گھرپہنچی اوراپنے باپ کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ وہ ڈپو مینجر کے پاس پہنچے اوراس سے الجھ پڑے۔