پرجا پالانا فارم داخل کرنے کے دوران ایک شخص کی موت

پرجا پالانا درخواست فارم داخل کرنے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔میدک ضلع کے نرسا پور منڈل کے کاغذ مدور گاؤں کے58سالہ کسنگی لکشمیا پرجا پالانا پروگرام کے تحت درخواست دینے آئے تھے ۔اسی دوران وہ گر پڑے مقامی عوام نے انھیں ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 6 ضمانتوں پر عمل آوری کے سلسلے میں عوام سے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں 28 دسمبر سے ریاست بھر میں درخواست فارم قبول کیا جا رہا ہیں۔ پہلے دن سے ہی لاکھوں افراد گرام سبھا میں شرکت کرتے ہوئے درخواست فارم داخل کررہے ہیں اس دوران دھکم پیل کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرجاپالانا پروگرام کے دوسرے دن 8لاکھ12ہزار862 درخواستیں موصول، چیف سکریٹری

Read Next

بی جے پی لیڈر و فلم اداکارہ جیہ پردا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ ۔تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular