بی جے پی لیڈر و فلم اداکارہ جیہ پردا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ ۔تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل

نئی دہلی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو مقدمات میں حاضر عدالت نہ ہونے پر بی جے پی لیڈر اور فلم اداکارہ جیہ پردا کے خلاف اتر پردیش کی ایک عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں حاضر عدالت کرنے کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت کے احکامات کے بعد بی جیہ پردا کو اتر پردیش پولیس تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 کے انتخابات کے وقت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو مقدمات ان کے خلاف درج بتائے گئے ہیں۔ سماعت کے لیے متعدد مرتبہ حاضر عدالت نہ ہونے پر جج نے اداکارہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ 10 جنوری سے قبل جیہ پردا کو حاضر عدالت کریں۔ عدالت کے احکامات پر رام پور کے ایس پی نے انہیں تلاش کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو انھیں تلاش کررہی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرجا پالانا فارم داخل کرنے کے دوران ایک شخص کی موت

Read Next

حیدرآباد کی 83ویں کل ہند صنعتی نمائش کا یکم جنوری کو افتتاح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular