
تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج سیتکا کے اعزاز میں چینور کے کانگریسی رکن اسمبلی وویک وینکٹ سوامی نے اپنے مکان میں ناشتہ کا اہتمام کیا۔ سیتکا، چینور کے دورہ پر تھیں۔ وہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کیلئے جارہی تھیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کے مکان پہنچ کر ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔
مقامی رکن اسمبلی نے ان کا اپنے حامیوں اورکانگریس کے مقامی لیڈروں کے ساتھ استقبال کیا۔اس موقع پرحلقہ کی ترقی کے لئے رکن اسمبلی سے وزیرسیتکا نے تبادلہ خیال بھی کیا۔