
ایک 13 سالہ لڑکا کے کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ کوناراوپیٹ منڈل کے نظام آباد موضع میں کل پیش آیا۔ بتایاجارہا ہے کہ مقامی شنکر اور سریتا نامی جوڑے کو دو بچے ہیں۔ ان کا دوسرا بیٹا 13 سالہ سشانت مستاباد منڈل کے گروکل اسکول میں نویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔
وہ کرسمس کی تعطیلات کے لیے گھر آیا ہوا تھا۔ کل اس نے تقریب میں شرکت کی اور اس کے بعد اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور غش کھا کر گر پڑا۔ اسے فوری علاج کے لیے سرسلہ کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کم عمر بیٹے کی ہارٹ اٹیک سے موت نے اس خاندان کو غمزدہ کردیا۔