
مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کامیاب ہوگی اور مودی وزیراعظم کے طورپر ہیٹ ٹرک کریں گے۔ کشن ریڈی حیدرآباد نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں میڈیا سے بات کی۔
تلنگانہ بی جے پی صدر کشن ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی سطح کا اجلاس 28ڈسمبر کو ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں بی جےپی کو جس نتیجہ کی توقع تھی وہ نہیں آئے۔لیکن بی جےپی، کے ووٹنگ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 28 ڈسمبر کو ہونے والے اجلاس میں منڈل سطح سے لے کر قومی سطح تک کے قائدین شرکت کریں گے۔جے پی نڈا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اجلاس میں 90 روزہ ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔
جی کشن ریڈی نے بتایاکہ 22 اور 23 ڈسمبر کو دہلی میں انفنٹری میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات پر بات چیت ہوئی۔اس کے علاوہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ہوئی غلطیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔جن لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو موقع نہیں دیا وہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں دوبارہ مودی کو تاج پہنانے کے لیے تیار ہیں۔
کانگریس کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات پارلیمانی انتخابات کا سیمی فائنل ہیں۔ا سی لیے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 3 ریاستوں میں لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ تمام ریاستوں کے لوگ چاہتے ہیں کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو دوہرے ہندسے کی سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔
کشن ریڈی نے کہا کہ پہلے ہی تمام اضلاع میں وسیع پیمانے پر کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔نوجوانوں کی بڑی تعداد بی جے پی میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ہم ان سب کو شامل کرکے آگے بڑھیں گے اور کامیاب ہوں گے۔