
بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کے ٹی آر، پارٹی کے اراکین اسمبلی، پارلیمنٹ ، ایم ایل سیز اور دیگر عوامی نمائندوں نے پی وی گھاٹ پہنچ کر سابق پی ایم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کے ٹی آر نے پی وی نرسمہا راؤ کو ملک کا اہم لیڈر قرار دیا۔ اور ان کی خدمات کو سراہا۔ کے ٹی آر نے کہاکہ پی وی نر سمہا راؤ نے تلگو عوام، اور ہندوستان کو کامیابی دلائی۔ پی وی نرسمہا راؤ نے اُس وقت کے وزیرفائننس منموہن سنگھ کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت کو بہتر کیا۔
کے ٹی آر نے دہلی میں پی وی گھاٹ بنا نے، اور انھیں بعد از مرگ ملک کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے جو بھی نرسمہا راؤ کے ساتھ ناانصافی کی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ پی وی نرسمہا راؤ ایک مثالی شخص تھے جنہوں نے انتظامیہ میں بنیادی تبدیلیاں کیں۔ پی وی نے غریبوں میں زمینیں تقسیم کرنے کی مضبوط بنیاد رکھی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگر پی وی ہمارے درمیان نہیں ہے تو بھی ان کی اصلاحات ہمیشہ قابل عمل ہیں