
حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں کورونا کے تازہ طور پر 6 کیسس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ صحت عامہ کے حکام کی جانب سے جملہ 295 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ تاحال ریاست میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کے تعداد 19 تک پہنچ گئی
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے متاثر ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے جبکہ 19 افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور 54 کی رپورٹ ابھی وصول نہیں ہوئی ہے۔