چندر شیکھر راؤ کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست کو ہائی کورٹ نے کیا خارج

حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کے خلاف تلنگانہ ہائیکورٹ میں الیکشن سے متعلق داخل کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ عدالت نے یہ کہتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا کہ اس مرحلہ پر سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چندرشیکھر راؤ کے خلاف یہ درخواست 2019 میں داخل کی گئی تھی۔ سدی پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی سرینواس نے ہائیکورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے یہ شکایت کی تھی کہ انتخابات کے وقت چندر شیکھر راو نے کئی حقائق کو پوشیدہ رکھا اور مقدمات کی تفصیلات کا بھی اندراج نہیں کیا گیا۔ اسی لیے ان کے انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔

جسٹس وجے سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ سال 2018 میں ہوئے انتخابات کا وقت گزر چکا ہے اور اب اس درخواست پر سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں سابق روڈی شیٹر کابے دردی سے قتل

Read Next

تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular