
حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ کاٹے دھن میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائپرس تیار کرنے والی فیکٹری میں آج رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔
آگ اس قدر زیادہ تھی کہ شعلے کافی اونچائی تک بلند ہو رہے تھے اور علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے۔ تین فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ پر قابو پایا گیا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی. البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔