
بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی کو قانون ساز اسمبلی میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ بی آر یس پارٹی کی طرف سے سابق وزیر ہریش راؤ نے اسپیکر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کی پارٹی کو بھی پاور پاینٹ پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔
ٹی ہریش راؤ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ ریاستی حکومت کل قانون ساز اجلاس میں اقتصادی، آبپاشی اور بجلی کے مسائل پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دے گی۔ حکومت کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی اجازت دی گئی تو اہم اپوزیشن کو ایوان کے ذریعے عوام کو بتانا ہوگا۔ ہم پریزنٹیشن دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔
بی آر ایس لیڈر نے اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم بھارت راشٹرا سمیتی مقننہ کی طرف سے بھی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دینے کی اجازت دی جائے۔