تلنگانہ سی ایم ریونت ریڈی کا دورہ دہلی

وزیر اعلی ریونت ریڈی منگل کی صبح دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ سی ایم شمش آباد ایرپورٹ سے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی کے دہلی دورہ کو لیکر کافی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔

سمجھا جا رہا ہےکہ ریونت ریڈی ریاستی کابینہ میں توسیع ۔ کونسل کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو لیکر اعلی کمان سے مشاورت کریں گے۔ ریاست میں مزید 6 وزیر بنایے جاسکتے ہیں۔ لیکن حالات ایک انار سو بیمار جیسی ہے۔ 6 گیارنٹی کی عمل آواری، انتخابی وعدوں کو پورا کرنے پر پارٹی قیادت سے بات چیت کی جائےگی۔

حیدرآباد میں پارٹی کے کمزور مظاہرہ کی وجہ سے یہاں کس کو وزیر بنایا جائے جس کے وجہ سے پارٹی کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اقلیتوں کی نمائندگی کو لیکر بھی کانگریس کے سامنے بہت بڑا سوال ہے۔ کیونکہ کوئی بھی مسلم امیدوار کانگریس سے کامیاب نہیں ہوا ہے۔ شبیر علی کو لیکر پارٹی میں پہلے ہی سے مخالفت چل رہی ہے۔

ان حالات میں وزیر اعلی کی جانب سے پیش کی جانی والی تجویز اور ناموں پر اعلی کمان کا کیا فیصلہ ہوگا ۔یہ دیکھنے لائق ہوگا۔ بحرحال وزیر اعلی کا دورہ کو لیکر پارٹی میں کافی لیڈر امیدیں لگاے بیٹھے ہیں۔‌

Vinkmag ad

Read Previous

اسمبلی میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی بی آر ایس نے مانگی اجازت

Read Next

ملٹی نیشنل کمپنیز کو ہزاروں عربی دان گریجویٹس کی ضرورت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular