
افضل محی الدین کنوینر گروکلا کوچنگ سنٹر دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی اطلاع کہ بموجب شگفتہ سمین بنت محمد انور ساکن حسینی پورہ کریم نگر نے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے چلائی گئی گروکلا، اور گروپس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پی جی ٹی میتھامیٹیکس میں رینک حاصل کیا ہے۔ الحمداللہ سرٹیفکیٹ ویرفیکیشن بھی مکمل ہوچکا ہے ان شاءاللہ عنقریب آپئنٹمنٹ آرڈر بھی آئیگا۔
انجنئیر محمد مظفر الدین احمد شبیر صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، مرزا احمد بیگ ، ڈاکٹر محمد سلیم الدین نائب صدور سوسائٹی، شیخ ابو بکر خالد جنرل سیکرٹری سید مظفر الدین ارگنائزنگ سیکرٹری سوسائٹی نے مبارک بادی پیش کی۔ سرور شاہ بیابانی سرپرست کوچنگ سنٹر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، افضل محی الدین کنوینر کوچنگ سنٹر،حافظ عبدالمجید اشتیاق معتمد تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن، اظہار حسین لیکچرر آرٹس کالج کریم نگر نے گھر پہنچ کر مبارک بادی دیتے ہوئے شال پوشی کی ۔