
گدوال: راکھی کے تہوار کے دوران، گدوال بس ڈپو کی ایک خاتون کنڈکٹر نے تلنگانہ آر ٹی سی بس میں بچے کی پیدائش میں مدد کی۔ حاملہ خاتون سندھیا اپنے بھائیوں کو راکھی باندھنے کے لیے ونپرتی جا رہی تھی کہ ناچاہلی کے قریب اسے اچانک لیبر پین (درد زہ) ہوئے۔
کنڈکٹر جی بھارتی نے فوری طور پر بس کو روکا اور بس میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کی سہولت فراہم کی۔ ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی، اور ماں اور بچی دونوں کو بعد میں 108 سروسز کے ذریعے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ فی الحال ان کی صحت اچھی بتائی جاتی ہے۔