
جگتیال: جگتیال کے میڈی پلی منڈل کے کٹلا کنٹا گاؤں میں پوسٹر منظر عام پر آئے ہیں، جس میں علاقے کے جادوگروں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ انھیں مار دیا جائے گا۔ پوسٹرز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گروپ کے ذمہ دار کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور ایک ایک کرکے جادوگروں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ان پوسٹروں کے ظاہر ہونے سے گاؤں والوں میں خوف اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ مقامی پولیس نے دھمکیوں جانچ کرنے اور کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔