
کپڑے سکھانے کے دوران الکٹرک شاک کی وجہہ سے ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آیا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح بومراس پیٹ منڈل کے موضع برہان پور میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق لکشمن اور لکشمی نامی شوہربیوی برہان پور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے گھر کے سامنے شیڈ میں کپڑے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے تار باندھے تھے۔ اچانک اس تار سے برقی وائر چھو گیا جس کے نتیجے میں تار میں برقی رو دوڑ گئی۔ آج جیسے ہی وہ اس تار پر کپڑے ڈال رہے تھے کہ الکٹرک شاک کی وجہ سے شوہر بیوی جھلس گئے اور ان کی موت ہوگئی۔