
ریاست تلنگانہ کے ضلع ملگ میں پرچم کشائی کے لیۓ انتظامات کے دوران الکٹرک شاک کے نتیجہ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ضلع مستقر میں پیش آیا۔
ایس سی کالونی مندر کے پاس ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی یوم جمہوریہ تقریب کے لیے پرچم کشائی کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔
پرچم لہرانے کے لیے آہنی کھمبا لگایا جا رہا تھا کہ وہ اچانک برقی تاروں سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں انجیت اور وجئے نامی دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور نوجوان چکری زخمی ہو گیا، اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔