چوٹ اُپل کے قریب ٹرک نے دی رکی ہوئی بس کو  ٹکر۔ دو کی موت ، 11زخمی ۔

حیدرآباد: ہفتہ کی علی الصبح یادادری بھوانگیری ضلع ایلمباوی، چوٹ اُپل منڈل کے قریب ایک لاری نے رکی ہوئی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرانے سے دو مسافروں کی موت ہوگئی اور دیگر گیارہ زخمی ہوگئے۔

بس قومی شاہراہ پر رکی تھی جب لاری نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی جو اس وقت سو رہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت ستیش کمار (55سالہ) اور تیجا (24سالہ) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کھمم ضلع کے الندو کے رہنے والے ہیں۔ ان کی لاشوں کو چوٹ اُپل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی مسافروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں 23 مسافر سوار تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایٹالہ راجندر نے کانگریس پر موسیٰ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے تحت غریبوں کو بے گھر کرنے کا الزام لگایا

Read Next

رنگاریڈی کلکٹریٹ میں کانسٹیبل نےخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular