
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں پیر کو علی الصبح دو افراد سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ موٹر سائیکل پر سوار دوافراد نندنوانم کے قریب ایک لاری سے ٹکرائے ، جس کے نتیجے میں دونوں سواروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مبینہ طور پر لاری موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس سے دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے۔ حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مختلف زاویوں سے جانچ جاری ہے۔