نرمل کے گروکل ہاسٹل میں دو لڑکوں کی لڑائی میں ایک کی موت

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے گروکل ہاسٹل میں دو بچوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سارنگ پور منڈل کے چنچولی مینارٹی گروکل میں جمعرات کو دو بچوں میں تکیہ کےمسئلہ پر لڑائی ہوئی ۔

بتایا جا رہا ہےکہ ضلع عادل آباد ایجوڑہ سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ ارباز علی اور ساتھی طالب علم کے درمیان جمعرات کی رات تکیہ کے مسئلہ پرلڑائی ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق ساتھی لڑکے نے ارباز کو دھکہ دے دیا جس کے نتیجے میں وہ گر پڑے۔ اور دوبارہ نہیں اٹھ سکے۔

لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معائنہ ارباز علی کو مردہ قرار دیا۔ متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیوی نے شوہر کے منہ پر گرم گرم چمچہ سے چرکے دیئے

Read Next

مہاراشٹرا ناندیڑ ،کار ندی میں گرپڑی‘ تلنگانہ کے 6 ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular