
کھمم: طبی لاپرواہی کو اجاگر کرنے والے ایک چونکا دینے والے واقعے میں، پالیرو حلقہ کے وینکٹاگیری گاؤں سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ بی وینکٹما نامی خاتون کو سانپ کے کاٹنے کے بعد بروقت طبی علاج سے انکار کردیا گیا۔
کھیتوں میں کام کرنے والی وینکٹما کو اس کے گھر والوں نے کھمم کے سرکاری اسپتال لے جایا۔ اسپتال تین ڈاکٹروں خاتون کو علاج کے لئے ایمرجنسی میں جانے کے بجائے ایک ساتھ بیٹھے کر ہنستے اور گپ شپ کرتے رہے۔
جب لواحقین نے ڈاکٹروں سے خاتون کے علاج میں تاخیر کے بارے میں سوال کیا تو ان سے بدتمیزی کی گئی، ایک ڈاکٹر نے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت دی۔ اس واقعے نے عوام میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ تین وزراء ضلع کھمم کی نمائندگی کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی حالت پر تشویش پائی جاتی ہے۔