
حیدرآباد: حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا مالو کے گھر میں چوروں نے گھس کر کئی قیمتی سامان چوری کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
پولیس نے چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔