
ضلع یادادری بھونگیر میں دن دہاڑے چوری کا واقعہ پیش آیا۔پارک کی ہوئی بائیک سے نقد رقم پر مشتمل بیاگ کی چوری کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق بی بی نگر منڈل کے راوی پہاڑی سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشن نے بینک سے 86 ہزار روپے نکالے تھے، اس نے رقم کا بیاگ اپنے بائیک میں رکھا اور مویشیوں کی ادویات خریدنے کی دکان پر گیا ہوا تھا۔اس کی واپسی تک کسی نے رقم کی چوری کر لی۔ یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ پولیس اس کی بنا پر جانچ کر رہی ہے۔