تلنگانہ میں عوام سےکئےگئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے: رام موہن ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں کسانوں کو صرف 10 سے 12 گھنٹے مفت بجلی دی جاتی تھی۔

کانگریس کی موجودہ حکومت کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں شراب کی دکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور بند اسکول کھول دیئے جائیں گے۔انہوں نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

رام موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر میں خواتین کو مفت بس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت علاج کی سہولت بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا۔گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد 100 دنوں کے اندر 6ضمانتوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس حکومت نے دریائےکرشنا کے پانی پر تلنگانہ کےحق کا تحفظ نہیں کیا:جیون ریڈی

Read Next

اے پی: لاج میں دو افراد کے قتل کی واردات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular