جنس تبدیل کرواکر زنخہ بن جانے والے شوہرکا بیوی نے کروایا قتل

جنس تبدیل کروا کر زنخہ بن جانے والے شوہرکو بیوی نے قتل کروادیا۔ یہ واردات ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق مستقرسدی پیٹ بھوئی گلی سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈی ویدھا اوروینکٹیش کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی شادی کے بعد سے ہی شوہربیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ وہ اکثررات کے اوقات میں ساڑی پہن کر بناو سنگھار کیا کرتا تھا۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہرنے اپنا تبدیلی جنس کا آپریشن کروالیا اوراپنا نام روجا رکھ لیا تھا۔ وہ جنس کی تبدیلی کے بعد اپنی بیوی کو پریشان کررہا تھا۔ خاتون جوکہ خانگی ٹیچربتائی گئی ہے اپنے شوہرکی وجہہ سے دو اسکولس میں ملازمت سے محروم ہوچکی تھی کیونکہ وہ اسکولس کے پاس آکرہنگامہ آرائی کررہا تھا۔ وینکٹیش اپنی بیٹی پر بھی بھیک مانگنے کیلئے دباوڈال رہا تھا

اس کی بیوی نے رمیش نامی شخص کو 4.60لاکھ روپئے نقد رقم پیشگی طورپر ادا کی تاکہ وہ اس کے شوہر کا قتل کردے۔ رمیش نے 24سالہ آئی شیکھر اوردیگر دو ملزمین کی مدد سےوینکٹیش کے ساتھ شراب نوشی کی اور11دسمبر کو اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا قتل کردیا۔پولیس نے مقتول کی بیوی ویدھا، رمیش اور شیکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک طرح جنس کی تبدیلی اوردوسری جانب ہراسانی پر تنگ آکربیوی نے یہ قدم اٹھایا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ

Read Next

متحدہ آندھراپردیش کے سابق گورنرنرسمہن نے کے سی آر کی عیادت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular