
ریاست تلنگانہ میں دو علیحدہ واقعات میں دو پولیس ملازمین کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع آصف آباد کاغذ نگر کے ایسگاؤں پولیس اسٹیشن سے وابستہ دیانند نامی 55 سالہ کانسٹیبل کل رات پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھے، وہ مارکیٹ کی سمت جا رہے تھے کہ اچانک ان کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ توازن کھو کر گر پڑے ۔مقامی افراد نے پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی اور انہیں گاڑی میں کاغذ نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔
ایک اور واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد کے ناگارم 5 ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹیبل رامانجانیولو کے قلب پر حملہ ہوا، انھیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قرار دیا۔