تلنگانہ میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مانگ۔ راہل گاندھی کے دفتر پر جرنلسٹس کا احتجاج کیا۔

دہلی: تلنگانہ کے صحافیوں نے ریاست میں میڈیا اہلکاروں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی راجدھانی دہلی میں احتجاج کیا۔ راہل گاندھی کو میمورنڈم پیش کرنے کا موقع نہ ملنے کے بعد صحافیوں کے گروپ نے کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

اس کے بعد صحافیوں نے جنتر منتر پر احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں فوری مداخلت اور تحفظ پر زور دیا۔ صحافیوں نے تلنگانہ میں میڈیا کی آزادی کی بگڑتی ہوئی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بالخصوص جب سے کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے منظم طریقے سے عوامی مسائل پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر حملہ کیا، جس سے وہ غیر محفوظ اور خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اس گروپ نے کئی ایسے واقعات پر روشنی ڈالی جہاں صحافیوں پر حملہ کیا گیا۔ اکثر پولیس کی ملی بھگت یا عدم فعالیت سے صحافیوں کوہراساں کیا گیا۔ اور یہاں تک کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ان میں عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے دوران پولیس کے ذریعہ زی تلگو کے رپورٹر اور دیگر پر حملہ تھا، اور ایک اور واقعہ جہاں تلنگانہ کےوزیراعلیٰ کے آبائی مقام کونڈاریڈی پلی میں فصل قرض معافی کے معاملے کو کور کرنے کے دوران مقامی کانگریس لیڈروں کے ذریعہ خواتین صحافیوں پر حملہ کیا گیا تھا۔

ایک اور معاملے میں چودھری۔ شنکر، “نیوز لائن تلگو چینل” اور “تلنگانم” تلگو ڈیجیٹل ڈیلی کے سی ای او نے بتایا کہ کس طرح اس سال کے شروع میں حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کے اراکین نے ان پر وحشیانہ حملہ کیا تھا۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی

تلنگانہ میں صحافی اب اپنی جانوں کولیکر مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔ مرکزی حکومت اور تلنگانہ میں کانگریس کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انہیں تشدد کے خوف کے بغیر اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

جوگولامبا گڈوال ضلع میں بجلی کا کھمبہ گرنے سے لڑکے کی موت

Read Next

HYDRAA کی متنازعہ انہدامی کاروائی پر سیاسی جماعتوں کے ردعمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular