
آرٹی سی بس کی ٹکر سے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاون کے ہستناپور میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق رام نگر کے رہنے والے سرینواس کا بیٹا سریکانت پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم تھا۔
سریکانت بائیک پر کالج جارہا تھا کہ جھرہ سنگم سے ظہیرآباد کی سمت جانے والی آرٹی سی بس نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے ایریااسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بہتر علاج کے لئے اس کو سنگاریڈی لے جانے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔سنگاریڈی کے اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔