کانگریس کی ضمانتوں پر بہتر اورموثر عمل کرنے وزیرصحت تلنگانہ کی ہدایت

تلنگانہ کے وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے کانگریس حکومت کی ضمانتوں پر بہتر اور موثر طورپر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیر صحت نے کلکٹر سنگاریڈی شرت اوردیگر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس سنگاریڈی کلکٹریٹ میں منعقد کیا۔

وزیرصحت نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی نظم و نسق کے پروگرام گرام سبھا کے ذریعہ اہل افراد سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے منصوبہ تیار کریں ۔ اس کے بعد گرام سبھا کا اہتمام کریں۔ انہوں نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ گرام سبھا، مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، گروہا جیوتی، اندرما مکانات کی تعمیر جیسے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کانگریس کی اسکیمات کے نفاذ کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت دی۔

مہالکشمی اسکیم کے تحت خاندان کی ضروریات کے لیے خواتین کو ماہانہ 2500روپئے دیئے جائیں گے۔ساتھ ہی 500روپئے میں گیس سلنڈردیاجائے گا۔گروہاجیوتی اسکیم میں ہر خاندان کے لیے دو سو یونٹ مفت بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی، اندرما مکان اسکیم میں بے گھر افراد کو پانچ لاکھ کی مالی امداد، ماہانہ ضعیف افراد، معذوروں اور بیواؤں کے لیے پنشن 4000 روپئے دی جائے گی۔دیگر اسکیمات کے لئے بھی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:طالبہ پر جنسی حملہ کا واقعہ، اے بی وی پی کا احتجاج

Read Next

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ امیت شاہ کا 28دسمبر کو دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular