تلنگانہ:گرلز ہاسٹل کی عمارت کے روم کے سلاب کا پلاسٹر گرگیا

ورنگل میں کاکتیہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں چھت سے فیان گرنے کے واقعہ کو ابھی بھول بھی نہیں پائے کہ جمعہ کی رات ہاسٹل میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔ آدھی رات کو یونیورسٹی کے پوتھانہ ویمن ہاسٹل کے ایک کمرے میں کا سلیب کا اوپری حصہ گر گیا۔

اس حادثہ کے وقت کمرے میں کوئی نہیں تھے جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ لیکن طالبات نے اس واقعہ پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رات دیر گئے ہاسٹل کی مین گیٹ کے سامنے کافی دیر تک دھرنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے کئی بار ہاسٹل کے ناقص چھت کے بارے میں یونیورسٹی حکام کی توجہ دلائی گئی لیکن انہیں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

احتجاجی طالبات کے بعد ہاسٹل وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہاسٹل میں مقیم پی جی فرسٹ ایئر کی طالبہ سندھیا گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو یونیورسٹی کیمپس کے گرلز ہاسٹل میں چھت کا پنکھا گرنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی۔ پنکھا گرنے سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ اس کے ساتھی طلبہ اسے ہاسپٹل لے گئے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے سرسلہ میں تین مہینے کے اندر بھائی بہن نے خود کشی کرلی

Read Next

تلنگانہ: بیروزگاروں کے مسائل پر بھوک ہڑتال، کانگریس لیڈرجڈسن کی صحت بگڑگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular