
آنکھوں کے معائنہ کے بعد گاوں واپس جانے والے ضعیف جوڑے کو لوٹ لیاگیا۔ان کے طلائی زیور اور رقم کو چھین لیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے وائرا میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ جوڑا اپنی آنکھوں کے معائنہ کے بعد کار میں گاوں واپس ہورہا تھاتاہم کار والے نے ان کے طلائی زیوراور رقم کو لوٹ لیا۔اس بات کی شکایت پولیس سے اس جوڑے نے کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کار کی نشاندہی کاکام شروع کردیا۔
اس جوڑے نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ان کو گاوں چھوڑنے کے بہانے ان کے طلائی زیور اور رقم کولوٹ لیاگیا۔